16 نومبر 2018
تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا،وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں ایشیائی تعاون ڈائیلاگ سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا وہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے، خطے کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دوطرفہ تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ گستاخانہ خاکوں کے منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مغرب میں اسلام کے بارے میں پھیلے خبط کا مقابلہ کیا جا سکے۔ وزیراعظم پاکستان نے خطے میں مکمل امن و استحکام کی بحالی پر زور دیا اور کہا کہ یہاں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور ایران کا تعاون ضروری ہے۔وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر کی طرف سے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا۔ ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کانفرنس اکتوبر میں ایران میں ہو رہی ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہ شرکت کریں گے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟