22 ستمبر 2018
 تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، نگراں وزیر پنجاب

پنجاب کے نگران  وزیر چوہدری فیصل مشتاق  نے  کہا ہے کہ  پاکستان میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے حوالے سے لاہورمیں گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ایک تقریب ہوئی،اقلیتی امور کے بارے میں پنجاب کے نگران وزیرچوہدری فیصل مشتاق اور وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری خالدمسعود چوہدری نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔سکھ وفد کے سربراہ سرداربلوندرسنگھ نے کہا کہ سکھوں اورمسلمانوں کے درمیان مضبوط دوستی سے پاکستان اوربھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے،اس موقع پر بھارت سے آئے ہوئے سکھ رہنمائوں اورمہمانوں کو خصوصی تحائف بھی دیئے گئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟