16 نومبر 2018
تازہ ترین
تقریب میں پیش کرنے کیلئے پیزا گلدستہ تیار

 اب آپ خاص پیزا  گلدستہ کو شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں بطور تحفہ پیش کر سکتے ہیں۔ ایک اطالوی ریستوران نے خوبصورت گلدستے کی صورت میں پیزا بنا کر اب اسے شادی کے مواقع پر دولہا دلہن کو فروخت کرنا شروع کر دیا  ۔اس کے علاوہ دولہا کے سوٹ پر کالر پن کی جگہ پیزا پن بھی فروخت کی جارہی ہے۔ ولا اٹالین کچن کے ماہر شیف نے گلدستے اور پیزا کو ایک ہی خوردنی اختراع میں ڈھال کر اسے شاندار پیزا گلدستے میں بدلا ہے جو ہاتھوں ہاتھ شادیوں کے لئے فروخت ہورہے ہیں۔ پیزا گلدستے میں گلاب اور یاسمین کی جگہ خمیر، پنیر، پیپرونی لگی ہے جو دور سے دیکھنے پر پھولوں سے مشابہہ دکھائی دیتا ہے۔ اس بار موسمِ گرما میں یہ پیزا بہت مقبول ہوئے اور سوشل میڈیا پر انہیں سراہا جارہا ہے۔ تاہم اپنی سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے ریستوران نے کئی جوڑوں کی شادی میں گلدستہ پیزا مفت دینے کا بھی اعلان کیا ۔ پیزا کو اس خوبصورتی سے بنایا گیا کہ اس کے تمام حصے پھولوں کی طرح نازک دکھائی دیتے ہیں اور ان میں باریکی سے دیکھنے پر بھی پھولوں کا ہی گمان ہوتا ہے۔ اس کاوش کو نیویارک میں غذائی ماہرین اور  سٹائلسٹ نے بھی سراہا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟