25 ستمبر 2018
تازہ ترین
 تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے سٹارز

پاکستان کے 22 وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سیاسی، سپورٹس اور دیگر سماجی شخصیات کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب حلف برداری میں گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق، معروف اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ ثنا جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید شیخ نے کہا کہ آج نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، جس پر وہ بےحد خوش ہیں۔ گلوکار ابرار الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کو تبدیلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ہی گانے کے بول لکھے کہ سر اٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا، آئو کے اب ایک ہوجانے کا موسم آگیا۔  تقریب حلف برداری میں اداکارہ ثنا جاوید بھی دکھائی دیں۔ اس موقع پر انہوں نے بھی ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب دیگر شوبز  سٹارز کی جانب سے بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟