20 جولائی 2019
تازہ ترین
تعلیم اور کیریئر دونوں انتہائی اہم ،عائزہ خان

تعلیم اور کیریئر دونوں انتہائی اہم ،عائزہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ زندگی میں تعلیم اور کیریئر دونوں بہت اہم ہیں۔ نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشنز اینڈ اکنامکس میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں عائزہ خان کو یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لئے رول ماڈل کے طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لڑکیاں کیریئر بنانے کے لئے اپنی پڑھائی چھوڑ دیتی ہیں ایسا ہر گز نہیں کرنا چاہئے، عائزہ نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور کیریئر دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے کی بات ہے جب وہ نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشنز اینڈ اکنامکس میں زیر تعلیم بھی تھیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی کیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت مشکل وقت تھا جب وہ اپنی تعلیم کیساتھ شوٹنگ پر بھی جایا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ کئی بار شوٹنگ کی وجہ سے وہ فل میک اپ میں کلاس لینے آتی تھیں اور کلاس میں لوگ مجھ پر ہنسا کرتے تھے لیکن میں کبھی بھی پریشان نہیں ہوئی کیونکہ مجھے اپنے کیریئر کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بہت سی مشکلات کا سامناکرنا پڑا، ایک وقت ایسا آیا کہ انہیں تعلیم اور اداکاری میں سے کسی ایک کو چننے کے لئے کہا گیا لیکن انہوں نے خود کی حوصلہ افزائی کی اور وہ ایک وقت میں اپنی تعلیم اور کیریئر دونوں بنانے میں کامیاب ہوئیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟