23 مئی 2019
تازہ ترین
ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم کو نظر انداز کر دیا

ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم کو نظر انداز کر دیا

جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران ترکی کی خاتون اول ایمینی اردوان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  نظر انداز کرنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ حال ہی میں ارجنٹینا میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کی ایک تقریب کے دوران نریندر مودی کو ترکی کی خاتون اول نے یکسر نظرانداز کر دیا، جس پر بھارتی وزیراعظم حیران رہ گئے۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی منتظر رہے کہ ترک خاتون اول ان کی طرف رخ کریں گی لیکن ایمینی اردوان نے انہیں نظر انداز کر دیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم اسی شش و پنج میں رہے کہ آخر ترک خاتون اول نے ان کی جانب توجہ کیوں نہیں مرکوز کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ  معیشت کے اعتبار سے دنیا کے 20 بڑے ممالک کے گروپ جی 20 کا سربراہ اجلاس 30 نومبر سے یکم دسمبر 2018 تک جاری رہا تھا۔ اس اجلاس کے دوران عالمی تجارتی نظام اور امیگریشن کے معاملات میں بہتری پر اتفاق کیا گیا جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پیرس معاہدے کے نفاذ پر 19 ممالک نے اتفاق اور امریکا نے انکار کر دیا۔  آئندہ سال جی 20 کا سربراہ اجلاس جاپان میں اور 2020 میں سعودی عرب میں ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟