15 نومبر 2019
تازہ ترین
  ترکی  کا ہالینڈ کے خلاف  جوابی اقدامات کا اعلان

  ترکی  کا ہالینڈ کے خلاف  جوابی اقدامات کا اعلان

 ترکی نے ہالینڈ کی جانب سے اس کے وزرائ کو ریفر نڈم کے لیے مہم چلانے سے روکنے کے بعد کئی جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمش نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو انقرہ واپس آنے سے روکا جائے گا اور اعلیٰ سطح کے سیاسی مذاکرات منسوخ کیے جائیں گے۔نعمان کرتلمش کا کہنا تھا کہ ہم بالکل وہی کر رہے ہیں جو انھوں نے ہمارے ساتھ کیا۔ ہم ہالینڈ کے سفیروں یا ایلچیوں کو لانے والے طیاروں کو ترکی میں اترنے یا ہماری فضائی حدود استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بحران پیدا کرنے والے ہی اس کو ٹھیک کرنے کے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایر دوان  نے ہالینڈ پر نازی ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے باعث سفارت کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟