18 نومبر 2018
تازہ ترین
ترکی کا ایران سے خریداری جاری رکھنے کا اعلان

ترکی نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے قدرتی گیس کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی کے وزیر توانائی فاتح دون میز کا کہنا ہے کہ ترکی رسد کے طویل المدت معاہدے کے تحت ایران سے قدرتی گیس کی خریداری جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ ایران کے ساتھ مذکورہ معاہدہ 2026 تک جاری رہے گا اور اس کے تحت مجموعی طور پر9.5 ارب کیوسک میٹر گیس درآمد کی جائے گی۔ دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن تہران کو تیل کی برآمد سے نہیں روک سکتا۔ دنیا اب امریکا سے تنگ آچکی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات صفر کردی جائیں جو کہ بالکل بے معنی اور ناممکن ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کے جواب میں کہا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ ایران پر پابندیوں کے بعد ایران کے ساتھ لین دین کرنے والے کسی بھی ملک اور کمپنی کے ساتھ امریکا تجارتی معاملات روک دے گا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟