16 نومبر 2018
تازہ ترین
ترکی کا امریکی  محصولات پر دو گنا اضافہ

ترکی نے امریکی مصنوعات کی حوصلہ شکنی کے لیے درآمدی محصولات کو دو گنا کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان تجارتی تنائومیں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ترک حکام نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے امریکی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔ گاڑیوں، تمباکو اور شراب وغیرہ پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ترکی کے نائب صدر فواد اوقطائی کا کہنا تھا کہ امریکی اشیائ کی درآمدی محصولات کو دگنا کیا گیا ہے، ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں عدم استحکام عارضی ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کیے ہیں، کرنسی کی قدر میں اضافہ کے لیے دیگر ممالک سے مقامی کرنسی میں لین دین کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد لیرا کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کا فیصلہ کیا ہے۔ آج صبح بھی ایشیائی منڈیوں میں ترک لیرا کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید دو فیصد کمی ہوئی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟