23 ستمبر 2018
تازہ ترین
ترکی ، شامی پناہ گزینوں کے ہاں ایک لاکھ 80 ہزار بچوں کی پیدائش  

ترکی میں مقیم شامی پناہ گزین خاندانوں کے  ہاں  پانچ سال  میں  ایک لاکھ 80 ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں ۔  اتوار کو ترک سرکاری خبر رساں ادارہ  انادولو نے وزارت صحت کے اعدادوشمار کے حوالہ سے بتایا کہ یہ بچے 2011 میں شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد ترکی میں آنے والے شامی مہاجرین خاندانوں میں پیدا ہوئے ۔ ترکی اس وقت 30  لاکھ شامی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور کسی بھی ملک میں مقیم مہاجرین کی یہ تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔  اور ترکی شام کے ان پناہ گزینوں کو صحت، تعلیم اور  رہائش کی فراہمی پر اب تک  25 ارب ڈالرز خرچ کر چکا ہے ۔    


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟