تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع

 تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو گئی۔واپڈا کے مطابق تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی کل صلاحیت1410میگاواٹ ہے، تربیلا  کے یونٹ نمبر16سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے، یونٹ نمبر16کے دوسرے گیٹ کو بھی آج لفٹ کر لیا گیا، دوسرا گیٹ لفٹ کرنے کے بعد منصوبے سے بجلی کے پیداواری عمل کا ازسر نو آغاز کیا جا چکاہے، چند روز میں باقی2یونٹ سے بھی بجلی کا پیداواری عمل شروع کر دیا جائیگا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟