16 نومبر 2018
تربیت یافتہ کوے پارک کی صفائی پر مامور

فرانس کے ایک پارک میں کچرا اٹھانے کا کام تربیت یافتہ پرندوں سے لیا جائے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں پارک سے کچرا اٹھانے کے لئے ایک انوکھا اور دلچسپ طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ پارک انتظامیہ نے اس تھکا دینے والے کام کے لئے 6 کوئوں کو خصوصی تربیت دی ، جو پورے پارک کا چکر لگاتے رہیں اور سگریٹ کے ٹکڑے، تھیلیاں اور دیگر چھوٹی اشیا کو چونچ میں دبا کر ایک ٹوکری میں جمع کرتے رہیں گے۔ فرانس کے معروف پارک پوئے دو فو کی انتظامیہ نے ماہرین کی مدد سے اس کام کے لئے 6 کلاغ سیاہ (کوئے کی ایک قسم) کو تربیت دی ، جن میں ایک کوا آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا ، جبکہ دیگر 5 کوے کل سے اپنے کام سے لگ جائیں گے۔ اس کے عوض پارک کی انتظامیہ کوئوں کو انعام کے طور پر گوشت کے ٹکڑے دے گی۔ پارک انتظامیہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف پارک کو صاف ستھرا رکھنا ہی نہیں، بلکہ لوگوں کو فطرت کے نظام سے آگاہی فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ فطرت کے مظاہر سے سیکھیں کہ ماحول کا خیال کس طرح رکھا جاسکتا ہے، ہم اپنے ارد گرد موجود مخلوق اور چیزوں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں اور اس سے کافی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟