15 نومبر 2018
تربت، مین بازار میں دستی بم حملہ،2 افراد زخمی

 بلوچستان کے علاقے تربت کے مین بازار میں دستی بم حملے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق تربت کے مین بازار میں معمول کی گہما گہمی اور چہل پہل جاری تھی کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردی واقعے کی  اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچے اور علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟