پاکستان کو 9 ارب ڈالرکا تجارتی خسارہ

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ جولائی سے ستمبر کے دوران  ملکی برآمدات میں 11فیصد اضافہ ہوا اس دوران تجارتی خسارے میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔  ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ تین ماہ میں 5 ارب 17 کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کی گئیں۔ ملکی درآمدات 22 فیصد اضافے سے 4 ارب 26 کروڑ ڈالر رہی ہیں۔