24 ستمبر 2018
تازہ ترین
تازہ پھل اور سبزیوں سے جھریوں کو دور بھگائیں

خواتین بڑھتی عمر اور ڈھلتی جلد کو چھپانے کیلئے مہنگی کریموں کو خریدنا چھوڑ دیں کیونکہ ان کے جوان دکھنے کا راز پھلوں میں پوشیدہ ہے۔ سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جن کی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں بڑی مقدار میں شامل  ہوتے ہیں ان کی عمر 50برس ہونے کے بعد بہت کم جھریاں ہوتی ہیں۔ نیدرلینڈز کے ایرسمس میڈیکل سینٹر  میں محققین  نے بتایا کہ ان چیزوں کی افادیت مردوں کیلئے نہیں ہے۔ وہ خواتین جو زیادہ ڈبل روٹی، گوشت اور میٹھا کھاتی ہیں، ان کی جلد پر زیادہ جھریاں ہوتی ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ پھلوں کا استعمال جلد کیلئے استعمال کی جانے والی کریموں اور لوشن  سے کہیں زیادہ سستا متبادل ہے۔ برطانیہ میں خواتین صرف کریموں پر ہر سال12کروڑ پائونڈز پر خرچ کرتی ہیں اور لاکھوں پائونڈز ٹانک اور موائسچرائزر کی مد میں کر دیتی ہیں۔ محققین نے50برس سے زائد2700مرد اور خواتین  کے کھانے پینے کے متعلق پوچھا۔ ان میں سے ہر شخص کا بعد میں تھری ڈی فیس سکین کیا گیا جس میں جھریوں کی تعداد گنی گئی۔ نتائج نے بتایا کہ وہ خواتین جن کی خوراک تازہ پھل، سبزیوں اور مچھلیوں پر مشتمل تھی، ان کے چہروں پر کم جھریاں تھیں۔ لیکن جو خواتین گوشت، ڈبل روٹی اور میٹھا زیادہ کھاتی تھیں ان کے چہروں پر جھریاں زیادہ تھیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟