14 نومبر 2018
تازہ ترین
  تائیوان ،ہسپتال میں آتشزدگی ،9 افراد ہلاک

تائیوان کے دارالحکومت تائی پی میں ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ تائی پی کے وئی فو نامی ہسپتال کی ساتویں منزل میں ایک وارڈ میں لگی۔ اس وارڈ سے 43 مریضوں سمیت عملے کے ارکان کو نکال لیا گیا ہے۔ 23 افراد کو شہر کے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل بھی کر دیا گیا ہے، 15 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟