19 دسمبر 2018
تازہ ترین
بیٹھ کر کام کرنا کمر درد کا باعث

آپ کی کمر کا نچلا حصہ وہ جگہ ہے جہاں ہڈیاں، جوڑ، نروز اور پٹھے جڑتے ہیں اور ایک ساتھ کام کرکے آپ کے جسم کے اوپری حصے کو سہارا دیتے ہیں۔ جسم میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے چوٹ لگنے یا دیگر صورت میں سب سے زیادہ تکلیف بھی اس ہی حصے کو اٹھانا پڑتی ہے۔ دور حاضر کی تیز ترین زندگی ہمارے لئے بدتر طرز زندگی مرتب کر رہی ہے جس کی وجہ سے عموماً لوگ کمر درد کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کمر کے نچلے حصے میں تکلیف زیادہ تر دوران ورزش زخمی ہونے سے ہوسکتا ہے جیسے کہ آپ نے کوئی بھاری چیز اٹھائی ہو یا پھر یہ عمر کا تقاضہ بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ ایسی نوکری کرتے ہوں جس میں آپ کو چار سے پانچ گھنٹے غلط انداز میں بیٹھنا ہو تو آپ کمر کی اس تکلیف میں مبتلا ہونے کیلئے تیار رہیں۔ نئی سائنسی مطالعوں نے نشاندہی کی ہے کہ بیٹھنا، نئی تمباکو نوشی ہے۔ اس درد کا علاج عموماً درد کی شدت پر منحصر ہوتا ہے اور زیادہ تر اس کا علاج اس کو لاحق ہونے والے عوامل کو کم کرکے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاج میں یوگا، پائلیٹ، ٹائی چی، بیک مساج، فزیوتھراپی ایکیوپنکچر وغیرہ شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟