21 جولائی 2019
تازہ ترین
  بین سٹوکس آئندہ آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

  بین سٹوکس آئندہ آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس انڈین پریمیئر لیگ ٟآئی پی ایلٞ کے دسویں ایڈیشن کے اب تک کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے، رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے ساڑھے 14 کروڑ روپے کے عوض ان کی خدمات حاصل کیں۔ انگلینڈ ہی کے فاسٹ بائولر تائمل ملز دوسرے مہنگے کھلاڑی قرار پائے، انہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے 12 کروڑ روپے میں خریدا۔ آئی پی ایل کے منتظمین نے بین سٹوکس کی ابتدائی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کی تاہم ساڑھے 21 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی رقم کی اس بولی کے نتیجے میں بین سٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھارت کے یوراج سنگھ کے پاس ہے جن کی خدمات گزشتہ سال 16 کروڑ روپے کے عوض حاصل کی گئی تھیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟