22 فروری 2019
تازہ ترین
بینظیر کے سیاسی وارث آج ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بے نظیر کے سیاسی وارث آج ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر  پیغام میں کہا ہے کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بنچ خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ نون لیگ کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کے سیاسی وارث آج نواز لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ 11 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟