20 ستمبر 2018
تازہ ترین
بیماری میں سوپ لیں

 سوپ دنیا کے ہر روایتی پکوان کاحصہ ہے۔ چینی ، اطالوی ، تھائی م پاکستان اور ہندستانی سوپ کی چند اقسام آسانی دستیاب ہیں۔ جن کارن سوپ ، انڈے کا سوپ اور دادہ چکن سوپ وغیر۔ سوپ جسم کو گرم رکھتا ہے ۔ سردیوں کے موسم میں یہ بہت شوق سے پیاجاتا ہے ۔ یہ وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے ۔ سوپ غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے ۔ بیماری میں سوپ پینا بہت فائدہ مند ہے ۔ یہ آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے ۔ سوپ بنانے میں لاگت بھی کم آتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں گرم گرم سوپ ہوتوہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ عام طور پرسوپ سردیوں میں رات کے کھانے سے پہلے یانزلے زکام کے حالت میں پیاجاتا ہے ۔ طبی طور پر یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے ۔ دنیا بھر میں سوپ کی کئی اقسام ہیں۔ اسے کئی طریقوں سے تیار کیاجاتا ہے ۔ اس میں شامل مسالوں کی کم مقدار اور تیار کرنے کے آسان طریقے کی وجہ سے یہ مغربی ممالک میں کھانوں کا باقاعدہ حصہ بن گیا ہے ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟