20 ستمبر 2018
تازہ ترین
 بیلجیئم گلوکارہ جیمیلیا کی امریکہ سے انوکھی فریاد  

لیکن ایک صبح انہیں معلوم ہوا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کردیا ہے۔ پہلے انہوں نے فیس بک بیلجیئم کو ای میل کی لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ ملا اور نہ ہی ان کا پیج بحال کیا گیا۔بیلجیئم میں ان کی کوئی سنوائی نہ ہوئی تو وہ اپنی شکایت لے کر خود ہی سان فرانسسکو، امریکہ جاپہنچیں اور اب وہ فیس بک کے صدردفترٟمینلو پارک، کیلیفورنیاٞ جارہی ہیں تاکہ اپنی فریاد براہِ راست فیس بْک مالکان کے سامنے پیش کرسکیں۔جیمیلیا 2014 میں بیلجیئم میں موسیقی کے ایک مقابلے میں بھی شریک ہوچکی ہیں جہاں انہوں نے جیوری اور دیگر افراد سے تعریف سمیٹی تھی۔ لیکن فائنل میں ناکامی کے بعد انہوں نے فیس بک پر اپنا پیج بنایا اور اپنے ملک سمیت پورے یورپ میں مقبول ہوگئیں۔یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ان کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مداح ہیں اور ان کی ویڈیوز دسیوں لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ویڈیو بلاگز بھی بہت مقبول ہیں۔ لیکن اچانک ان کا فیس بک پیج بند کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ بہت پریشان ہیں۔جیمیلیا  کے مطابق کسی نے ان کے نام اور تصاویر سے ایک فیس بک پیج بنایا اور اس پر نازیبا اور فیس بک پالیسی کے خلاف پوسٹ کرنا شروع کردیں۔ جیمیلیا نے اس کی شکایت فیس بک پر کی تو چند روز بعد دونوں کے فیس بک پیج بند کردیئے گئے۔ اس کے بعد جیمیلیا کی تصاویر، ویڈیوز اور پوسٹس سب غائب ہوگئیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟