پاکستان اور بھارت بیس بال فیڈریشن کے حکام کی تائیوان میں ملاقات ہوئی ، جس میں پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔ صدر بیس بال فیڈریشن فاخرشاہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی انڈر12ٹیمیں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں اور پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی جس میں بھارتی فیڈریشن نے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کردی۔