بیسن چہرے  سے داغ دھبے مٹانے میں مددگار

بیسن بے شمار خصوصیات کا حامل ہے  اور اگر اسے  دیگر اجزا کے ساتھ مکس کرکے استعمال کیا جائے تو  جلد کے بہت سے مسائل کا حل فراہم کر سکتا ہے ۔ یہ نہ صرف مختلف سکن ٹائپ کے لئے بطور ماسک استعمال ہو تا ہے بلکہ   بہت سے قدرتی ابٹن کا بھی لازمی جزو ہے ، جو جلد کو صحت مند بنانے اور پالش  کرنے کے لئے بہترین ہیں۔  یہ چہرے سے داغ دھبے ، اضافی چکنائی اور غیر ضروری بالوں کو دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ اگر چکنی جلد  کے مسائل  کو حل کرنے کی بات کی جائے تو  بیسن نہ صرف جلد کی صحت و صفائی کے لئے بہترین ہے بلکہ بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز    کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جو کہ جلد پر سیبم کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں  ۔ بیسن تین چمچ ،مسور کی دال کا پاؤڈر دو چمچ ،  آدھے لیموں کا جوس اور  آدھا چمچ کافور پاؤڈر  لے کر  عرق گلاب میں مکس کر کے گاڑھا سا سکرب بنا لیں ۔ اسے صاف جلد پر اپلائی کریں۔  جب خشک ہونے لگے تو چہرے پر ہاتھ کی  گول گول حرکت کے ساتھ  نرمی سے رگڑ کر صاف کر دیں ۔ سکرب اتارنے کے بعد  بلیک ہیڈز کو دبا کر  نرمی سے باہر نکال دیں ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟