16 نومبر 2018
بہروپیا سعودی شاہی خاندان کے فرد کے طور پر  متعارف

لبنان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خود کو طلال بن سلطان کے نام سے شاہی خاندان کا فرد ظاہر کرنے والا شخص ایک بہروپیا ہے۔ اس بہروپیے نے سوشل میڈیا پر اپنی بعض تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ خود کو ایک سعودی سفارت کار کے طور پر متعارف کرا رہا ہے۔ اس کو مختلف شخصیات سے ملتے اور تقریبات میں شریک دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بدھ کو پوسٹ کئے گئے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ کوئی نامعلوم شخص ہے ۔ اس کا شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز مرحوم سے کوئی تعلق ہے اور نہ ان کا یہ کوئی بیٹا ہے لہٰذا اس شخص کے ساتھ کوئی معاملہ، کوئی لین دین نہ کیا جائے۔ سفارت خانے نے اس بہروپیے کو سزا دلانے کے لئے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ۔ اس کی حقیقی شناخت ظاہر کرنے ، جعلی نام استعمال کرنے اور بہروپ بدلنے کے پیچھے مذموم مقاصد کو منظر عام پر لانے کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟