24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 بھیجی گئی ای میلز واپس منگوانا ممکن

گوگل نے جی میل کا ایک اور ویب بیسڈ فیچر ، اینڈروئیڈ جی میل، ایپلیکیشن میں شامل کر دیا ۔ ایپلیکیشن کے 8.7 اور بعد کے ورږنز میں آپ Sent ای میل کو UNDO کر سکتے ہیں۔ یعنی کسی بھی بھیجی ہوئی ای میل کو واپس لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ای میل بھیجتے ہی کسی غلطی کا احساس ہو تو آپ کے پاس ای میل کو UNDO کرنے کیلئے مزید چند سیکنڈ ہوتے ہیں، جس کے بعد آپ ای میل میں غلطی کی درستی کرکے اسے بھیج سکتے ہیں۔ تازہ ترین جی میل اینڈرائیڈ ایپ میں اب آپ ای میل بھیجیں گے، تو ای میل بھیجنے کے ساتھ ہی آپ کو نیچے سیاہ رنگ کی بار پر بائیں جانب Sending اور دائیں جانب Cancel  لکھا ہوا نظر آئے گا۔ Cancel  کا بٹن بھی ای میل کو بھیجے جانے سے روکنے کیلئے ہوتا ہے۔ اگر آپ وقت پر Cancel کا بٹن نہ دبا سکیں تو یہ کچھ دیر میں Undo کے بٹن سے تبدیل ہوجائے گا۔ اس کے بعد آپ کئی سیکنڈ تک Undo کے بٹن کو دبا کر بھیجی گئی ای میل کو واپس منگوا سکتے ہیں۔  عام طور پر Undo کے بٹن کو دبانے کیلئے سات سے آٹھ سیکنڈ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ای میل کو واپس نہیں منگوایا جا سکتا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟