21 اپریل 2021
تازہ ترین
 بھوتوں سے بات کرانے والی سمارٹ ایپلیکشنز

 بھوتوں سے بات کرانے والی سمارٹ ایپلیکشنز

 امریکی ریاست الباما کی پیرانارمل انویسٹی گیٹر کم جانسن نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں جن بھوت سے بات کرنا حتٰی کہ ان کو پکڑنے میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس جنوں اور بھوتوں کی موجودگی کا پتا چلانے والا  ای ایم ایف میٹر نہیں ہے تو کئی ایسی ایپلی کیشنز موجود ہیں جنہیں آپ اپنے سمارٹ فون میں انسٹال کرکے انکے ذریعے بھی جنوں، بھوتوں کی موجودگی کا پتا چلا سکتے ہیں۔ ان ایپلی کیشنز میں سے ایک کا نام لیکسٹن گھوسٹس ہے اسکے علاوہ کئی (Spirit box) ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں جنکے ذریعے جنوں، بھوتوں سے بات کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشنز (White Noise)نکالتی ہیں جسکے ذریعے جنوں ، بھوتوں سے گفتگو ممکن ہو سکتی ہے اور جو لوگ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں ان کیلئے (SonoX12) بنائی گئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟