بھنڈی  ذیابیطس ، گردے  اور دیگر  امراض بچانے میں مددگار

۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی صحت کے لیے نہایت مفید اور   اس سبزی میں وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزائ وافر مقدار میں   موجود ہوتے ہیں جس کے استعمال سے کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذیابیطس کے علاج اور گردے کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں کیلوریز، فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، چربی، وٹامن سی اور میگنیشیم جیسے اہم قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہیں۔  ماہرین کے مطابق بھنڈی  کولیسٹرول کو کم کرنے، دمہ سے بچاو  کے علاوہ شوگر کے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو خون کے سفید خلیات پیدا کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے اور یہ جراثیم اور بیماریوں کے حملے کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟