بھنوئوں کے درمیان مساج  کرنے سے ذہنی دبائو سے نجات ممکن

آج کل بہت سے لوگ خطرناک سر درد سے پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ یہ نہ صرف تکلیف دہ ہوتا ہے بلکہ ہمارے خوشی سے بھرے حسین لمحوں کو بھی بے مزہ کر دیتا ہے۔ بہت سے افراد سر درد سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں، جو سر درد تو ٹھیک کر دیتی ہیں لیکن مضر صحت ہوتی ہیں۔ انسان بہت جلد ان دوائیوں کے استعمال کا عادی بن جاتا ہے جو ہمیں ناقابل یقین حد تک نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ بغیر دوائیوں کے صرف 45 سیکنڈز میں اس تکلیف کو دور کر سکتے ہیں؟ اس کے لئے آپ کو بس اتنا کرنا ہوگا کہ ماتھے پر دونوں بھنوئوں کی درمیانی جگہ کو 45 سیکنڈز تک دبانا ہوگا۔ چی نامی ایک وائٹل انرجی ہمارے جسم کے 12 مخصوص حصوں میں گردش کرتی ہے، اور جسمانی اعضا کے درمیان رابطہ قائم کر تی ہے۔ ان 12 اعضئ میں سے ایک عضو ماتھے پر بھنوئوں کے درمیان کی جگہ ہے، جسے تھرڈ آئی بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی خاصیت ہے کہ اس میں سٹریس دور کرنے، ذہنی سکون دینے، دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس لئے اس تھرڈ آئی کو 45 سیکنڈ تک دبانا ہمیں نہ صرف سردر بلکہ ذہنی دبائو، مسلسل تھکن، آنکھوں کے گرد ہلکے پڑ جانا اور نیند نہ آنے کی بیماری سے بھی بچاتا ہے، ساتھ ہی ساتھ یاد داشت کو بھی بہتر بناتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟