10 جولائی 2020
تازہ ترین
 بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں  کو استعمال کرتا ہے، میکال

 بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں  کو استعمال کرتا ہے، میکال

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارتیوں کی پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا منفی اور غلط استعمال کرتا ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں اپنے بھارت میں کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پہلے پاکستانی فنکاروں کا منفی اور غلط استعمال کرتے ہیں اور پھر انہیں آلہ کار بناکر مشکلات میں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں  نے کہا   کہ جب میں نے فلم  بے بی سائن کی اس وقت میں نے خصوصی طور پر پوچھا تھا کہ کیا یہ فلم اسلام اور پاکستان مخالف ہے تب فلم میکرز نے کہا  کہ نہیں بلکہ فلم میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ میں فلم کے پہلے حصے میں نہیں تھا مجھے فلم کے سکرپٹ سے متعلق کوئی اندازہ نہیں تھا تاہم جب  فلم ریلیز ہوئی تب مجھے حقیقت کا علم ہوا، اس کے بعد  میں نے فیصلہ کیا کہ میں صرف پاکستانی فلموں میں کام کروں گا اس کے علاوہ ہمیں بھارت میں وہ عزت بھی نہیں دی جاتی جس کے ہم حقدار ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اپنے ملک میں کام کرنا پسند ہے جہاں  مجھے اپنے چاہنے والوں سے بے حد عزت ملتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟