20 مارچ 2019
تازہ ترین
بھارت کی پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت

 بھارت نے پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی انڈس واٹر کمشنر رواں ماہ ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کے مطابق بھارت نے پا کستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے، امید ہے کہ معاملات طے ہوتے ہی پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں پا کستانی وفد جنوری کے آخر میں بھارت روانہ ہو جائے گا۔ پاکستانی وفد 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرے گا، پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کی معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پا کستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے جس پر اسے کامیابی ملی ہے، بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی سربراہی میں گزشتہ برس اگست میں بھارتی وفد پا کستان آیا تھا پاکستانی وفد کو گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت متنازع آبی منصوبوں کے معائنہ کے لیے جانا تھا مگر بھارت نے بلدیاتی انتخابات کا بہانہ بنا کر منع کر دیا مگر پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسلسل اس سلسلے میں رابطہ رکھا جس کا بھارت کی طرف سے مثبت جواب ملا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟