بھارت کیخلاف ہرجانہ کیس کی تیاری  

بھارت کے خلاف ہرجانہ کیس کیلئے پی سی بی نے اپنی2 رکنی قانونی ٹیم تیار کرلی ، خواجہ احمد حسین اور سلمان نصیر پر مشتمل دو رکنی ٹیم پی سی بی کی جانب سے کیس لڑے گی  ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے لیگل جنرل منیجر سلمان نصیر اور خواجہ احمد حسین پی سی بی کی وکالت کریں گے۔ آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے مابین کیس ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کو بھجوا دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ریزولیشن کمیٹی جلد کیس کیلئے ججز پینل کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے بی سی سی آئی پر 70ملین ڈالر ہرجانہ کا دعوی دائر کیا ہے۔