24 مارچ 2019
تازہ ترین
بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے شکست

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کی بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھارتی رسوائیوں کا سلسلہ جاری رہا، کینگروز نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں 35 رنز سے مات دیکر 2-3 سے ٹرافی بھی قبضے میں کرلی، مہمان الیون نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 272 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 106 گیندوں پر 100 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور2 چھکے شامل رہے، پیٹرہینڈز کومب نے 52 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، بھونیشور کمار نے 3 جب کہ محمد شامی اور رویندا جڈیجا نے 2،2 شکار کیے۔

بھارتی ٹیم جوابی اننگز میں 237 پر آل آﺅٹ ہوگئی، روہت شرما56، بھونیشور کمار46 اور کیدار جادھیو 44 رنز بناکر نمایاں رہے، ایڈم زامپا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا جب کہ پیٹ کمنز، جے رچرڈسن اور مارک اسٹوئنس نے 2،2 شکار کیے


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟