19 نومبر 2018
بھارت، پولیس نے 2 چاہنے والوں کی شادی کرا دی

 بھارت میں پولیس نے نوجوان کی شادی کرا کے سماجی ذمہ داری ادا کردی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق  مشرقی پنجاب کے گائوں مہما کھیڑا   کے رہنے والے کسان کی بیٹی کی دوستی چچازاد بہن کے دیور سے ہوگئی۔  دونوں  کے تعلقات کا گھروالوں کو  علم ہوا  تو ناراضی پیدا ہوگئی۔ دونوں فریق تھانے پہنچے اور پولیس نے فریقین کی باتیں سننے کے بعد نوجوان جوڑے کی اپنی نگرانی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی رسمیں انجام دیکر معاملہ رفع دفع کرادیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟