29 ستمبر 2020
تازہ ترین
بھارت پراچانک حملے کی تیاری کیلئے چین کی فوجی مشقیں

بھارت پراچانک حملے کی تیاری کیلئے چین کی فوجی مشقیں

 چین کی فوج نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کے لیے نامعلوم مقام پر مشقیں کی ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ نے یہ مشقیں کیں، ان مشقوں میں فوج کے 10 یونٹس نے حصہ لیا جن میں ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے یونٹس بھی شامل تھے۔ سرکاری میڈیا نے اس حوالے سے پانچ منٹ طویل ویڈیو بھی نشر کی جس میں ٹینکوں کو پہاڑوں پر گولہ باری کرتے اور ہیلی کاپٹرز کو زمین پر میزائل سے نشانہ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد پہاڑی علاقے کی جنگ کی تیاری ہے۔ چینی تجزیہ کاروں کے مطابق چینی فوج کی تازہ مشقوں کا ہدف بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کرنا ہے۔ چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے ڈوکلام میں دو ماہ سے کشیدگی جاری ہے اور چنگہائی تبت کا پہاڑی علاقہ بھارت کے قریب ترین واقع ہے جہاں چین کی مغربی تھیٹر کمانڈ تعینات ہے۔ یاد رہے کہ جولائی میں بھی چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟