23 ستمبر 2018
تازہ ترین
بھارت، ٹریکٹر مقابلے کے دوران شیڈ منہدم،300افراد زخمی

راجستھان کے شری گنگا نگر میں بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب پدماپور کی دھان منڈی میں ہونیوالے ٹریکٹر مقابلہ دیکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد ٹین کے شیڈ پر جمع ہوگئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقابلہ کے دوران اچانک ٹین کی چھت زمین بوس ہوگئی جس سے 300سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امداد و راحت رسانی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ 50سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔اطلاع کے مطابق پدما پور میں ٹریکٹر کا مقابلہ دیکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے اس دوران اچانک ٹین کا شیڈ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی ۔ اس مقابلے میں 2ٹریکٹر کے درمیان ٹوچن ہْک  ڈالا جاتا ہے اس کے بعد دونوں ٹریکٹر مختلف سمت میں ایک دوسرے کو کھینچتے ہیں ، ایک متعینہ فاصلے تک ایک دوسرے کو کھینچ کر لے جانے والا ٹریکٹر کامیاب مانا جاتا ہے۔ اس مقابلے میں ہزاروں روپے کے انعامات دیئے جاتے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟