22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
بھارت نے طاقت کے بل پر کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں،  میر واعظ

بھارت نے طاقت کے بل پر کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں،  میر واعظ

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والا خطہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق طاقت اور تشدد کے بل پر حقوق سلب کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے آرمڈ فورسز سپیشل پاورزایکٹ اور دیگرکالے قوانین کے ذریعے اپنی فورسز کو نہتے شہریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کا حالیہ بیان مکمل طور پر اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جسکے تحت بھارت نے اپنی فوج کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی فوجی سربراہ کا بیان مسلمہ بین الاقوامی قوانین اور ضابطوںکی صریحاً خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت صرف طاقت اور تشدد کی بات کر تاہے لیکن اگر طاقت اور فوجی دبائو سے مسئلہ کشمیر کوحل ہونا ہوتا تو اب تک حل ہو چکا ہوتا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟