21 اکتوبر 2018
تازہ ترین
بھارت نے کیا آسٹریلیا کا ریکارڈ برابر

 بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح کی بدولت انگلینڈ اور آسٹریلیا کی مسلسل ٹیسٹ سیریز میں فتوحات کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔بھارت نے سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی جو اس کی مسلسل نویں سیریز میں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے انگلینڈ اور کینگروز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔تینوں ٹیموں کو مسلسل نو، نو ٹیسٹ سیریز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔انگلینڈ نے 1884 سے 1891-92 کے دوران مسلسل نو ٹیسٹ سیریز جیت کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ کیا تھا۔رکی پونٹنگ کی آسٹریلین ٹیم نے 2005 سے 2008 تک مسلسل نو ٹیسٹ سیریز جیت کر انگلینڈ کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا تاہم اس ریکارڈ میں بھارت بھی ان دونوں ٹیموں کے ہم پلہ ہو گیا ہے۔بھارت نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر فتوحات کا سلسلہ شروع کیا اور 2017 میں سری لنکا کو ہی ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 سیریز تک دراز کیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟