14 نومبر 2018
تازہ ترین
بھارت میں کالعدم دی گئی مقامی تنظیم سے وابستہ 8 ملزمان جیل سے فرار

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھوپال جیل میں قید کالعدم قرار دی گئی تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا ’’سیمی‘‘ کے 8 ملزمان نے پولیس گارڈ پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا ، جس کے بعد وہ چادروں کی رسی بنا کر دیوار پھلانگ کر نکل گئے۔ فرار ہونے والوں کی شناخت مجیب شیخ، ماجد، عقیل، خالد، ذاکر، محبوب شیخ، امجد اور ایم ڈی شالک کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ فرار ہونے والے تمام افراد دہشتگردی اور بینک ڈکیتی میں ملوث ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سیمی سے وابستہ 7 افراد 2013 میں جیل سے فرار ہوچکے ہیں تاہم انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا ، اس وقت فرار ہونے والوں میں ذاکر، امجد اور محبوب شیخ بھی شامل تھے جو اب دوبارہ فرار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا بھارت کی تعلیمی درس گاہوں میں ایک فعال طلبہ تنظیم تھی تاہم بعد میں بھارت نےاس پر پابندی عائد کردی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟