26 ستمبر 2018
تازہ ترین
بھارت میں مدیحہ گوہر کو خراج تحسین

 بھارت کے نامور تھیٹر فنکاروں اور سرگرم کارکنوں نے لیجنڈ پاکستانی آرٹسٹ مدیحہ گوہر کو شاندار خراج تحسین کیا ہے۔ بامقصد کہانیوں کے ذریعے تھیٹر کو شعوری میڈیم کے طور پر استعمال کرنے والی پاکستانی تھیٹر کی نامور فنکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مدیحہ گوہر کی یاد میں دہلی کے اکشرا تھیٹر میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کو سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے رشتوں کو پروان چڑھانے میں مدیحہ گوہر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ دارا، بلھا، کون ہے یہ گستاخ ، لو پھر بسنت آئی ، کبیرا کھڑا بازار میں سمیت اجوکا تھیٹر کی دیگر پروڈکشن اردو تھیٹر کے کلاسک کھیلوں میں شامل ہیں جنہیں انگلش سمیت دنیا کی بڑی زبانوں میں منتقل کیا جانا ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پروگرام میں اجوکا تھیٹر کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم اور مدیحہ گوہر کے فرزند نروان ندیم نے پاک بھارت تھیٹر کولیبریشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اجوکا تھیٹر اپنی بانی ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کے مشن کو اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھے گا اور سماجی تبدیلی کے لئے بامقصد اور سبق آموز اسٹیج ڈرامے مستقبل میں بھی پیش کئے جاتے رہیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟