16 نومبر 2018
تازہ ترین
بھارت میں دلہن کی داڑھی آنے پر شوہر نے طلاق دیدی

 بھارت میں ایک شوہر نے نئی نویلی دلہن کو داڑھی کے بال آنے پر طلاق دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے دلہن کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق دے دی۔ شوہر نے عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی اس سے بات کی تھی، جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔ شوہر نے موقف اپنایا کہ سسرالیوں نے رشتہ طے کرکے جلد سے جلد شادی کرا دی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا تو اس نے  میک اپ کر رکھا تھا تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ بیرون شہر نوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اس کے علاوہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کر رہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟