25 ستمبر 2018
بھارت میں بس کھائی میں گر گئی،33افراد ہلاک

 بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پکنک بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 33افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ ضلع رائے گڑھ میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق بس پہاڑی علاقے کی سڑک سے بے قابو ہو کر 500 فٹ گہری کھائی میں گری، بس میں زرعی یونیورسٹی کا اسٹاف پکنک منانے ہل اسٹیشن جا رہا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں صرف ایک مسافر بچ سکا جس نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے گیلی سڑکیں حادثے کا سبب بنی تھی۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟