23 ستمبر 2018
تازہ ترین
بھارت،سالیوں کا مذاق سنگین صورتحال اختیار کر گیا

بھارت میں شادی کے موقع پر مذاق کا خمیازہ  دلہا دلہن دونوں کے خاندانوں کو بھگتنا پڑا، سالیوں کے مذاق پر دلہا ناراض ہو کر رخصت ہو گیا، دلہن اور سہیلیوں نے دلہا کو پاگل قرار دے کر دلہن کو بھیجنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں شادی کے موقع پر مذاق کا خمیازہ یہاں دلہن کے ساتھ دولہا والوں کو بھی بھگتنا پڑا۔ دلہن نے سسرال جانے سے انکار کردیا۔برج لال کے لڑکے کی شادی پربھو دیال کی لڑکی کسم کے ساتھ طے پانے کے بعد مقررہ تاریخ پر بارات دلہن کے گھر پہنچی۔ باراتیوں کو پر جوش استقبال کیا گیا۔ شادی کی ابتدائی رسمیں خوشی کے ماحول میں ادا ہونے کے بعد ۔ صبح جب دولہا آنگن میں آیا تو وہاں  موجود سالیوں نے ہنسی مذاق شروع کردیا۔ دلہا کو یہ مذاق اچھا نہیں لگا اور رسم  ادا کئے بغیر چلا گیا۔ دلہن کے گھر موجود خواتین،سہلیوں اوررشتے داروں نے دلہاکو پاگل قراردیدیا اوردلہن کی رخصتی سے انکار کردیا۔ اس معاملے پردونوں فریقوں میں تکرار شروع ہوگئی اور معاملہ گائوں پردھان کے پاس پہنچ گیا۔ پردھان نے فریقین کو سمجھانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن لڑکی کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوئی۔ بالآخر دلہا والوں کو بغیر دلہن بارات واپس لیکر جانا پڑا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟