21 ستمبر 2018
تازہ ترین
بھارت، ریاست اوڈیسہ میں شدید بارشیں، 20 افراد ہلاک

بھارتی ریاست  اوڈیسہ  میں مون سون بارشوں کے باعث   20 افراد ہلاک ہو گئے۔ بارشوں کی وجہ سے  ریاست کے 20 سے زائد علاقے زیر آب آگئے ۔ جہاں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے  ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ متاثرہ علاقوں  میں 8286 مکانات  خراب ہو گئے  جبکہ  ہزاروں افراد کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا کہ ریاست اوڈیسہ سمیت متعدد علاقے گزشتہ ماہ جون سے شدید بارشوں کی لیپیٹ میں ہیں ۔ جس  میں اب تک 500سے زائد افراد ہلاک اور 200سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔ تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ، موسم کی یہ صورتحال آئندہ کئی روز تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟