25 مئی 2019
تازہ ترین
بھارتی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت سے فوجی ٹوپیاں پہنیں

بھارتی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت سے فوجی ٹوپیاں پہنیں

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت سے فوجی ٹوپیاں پہنی تھیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کے فوجی کیپ پہن کر کھیل کو سیاست کا رنگ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی رابطہ کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹس پریس نے اس حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا جس کے جواب میں ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ کیلئے فنڈ رائزنگ کے سلسلے میں اجازت مانگی تھی اور آئی سی سی نے اس کی اجازت دی تھی۔ بھارت کے رانچی کرکٹ سٹیڈیم میں 8 مارچ کو بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن پر آسٹریلیا کے مد مقابل آئی اور کینگروز نے اس میچ میں میزبان ٹیم کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ میچ سے حاصل ہونے والی رقم اور کھلاڑیوں کی میچ فیس ڈیفنس فنڈز میں جمع کرائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کھلاڑیوں کے فوجی کیپ پہن کر میچز کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کے معاملے کو آئی سی سی کے سامنے سختی سے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کرکٹ یا کوئی بھی کھیل سیاست کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے اور اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی واضح پیغام دے دیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟