26 ستمبر 2018
تازہ ترین
بھارتی کپاس کی درآمد پر 56 روپے کلو تک ڈیوٹی عائد

حکومت پاکستان کی طرف سے بھارتی کپاس کی درآمد  پر 56 روپے فی کلو تک ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے سستی کپاس درآمد  کی جا رہی تھی جس سے مقامی کاشتکاروں کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ حکومت پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپاس کی درآمد  پر 56 روپے فی کلو تک ڈیوٹی عائد کر دی ہے ۔ حکومت پاکستان کے اس  درآمدی  ڈیوٹی عائد کرنے سے پاکستانی کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا۔ حکومت کے اس اقدام سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ کاٹن جنرز فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مقامی کپاس کے کاشتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر بھارتی کپاس پر  درآمد  ڈیوٹی بڑھائی جائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟