20 ستمبر 2018
  پروندر آوانا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹر پروندر آوانا نے فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پروندر نے کہا کہ میں نے فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، کیریئر کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہوا، انٹرنیشنل میچز میں بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔یادرہے31 سالہ فاسٹ بائولر نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ۔ تاہم وہ صرف دو میچز میں ہی ملک کی نمائندگی کر سکے اس کے بعد وہ دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟