بھارتی پولیس کے پاس آیا انوکھا کیس

بھارتی پولیس کے پاس ایک انوکھا کیس آگیا ،شہری 425 روپے مالیت کی چپل کھونے کا مقدمہ درج کرانےآگیا، میڈیا کے مطابق  پونے کا رہائشی وشال کلیکار 3 اکتوبر کو گھر کے قریبی پولیس سٹیشن پہنچا جہاں اس نے پولیس کو گھر کے باہر سے 425 روپے مالیت کی چپل گم ہوجانے کا بتایا ، پولیس نے وشال سے ساری تفصیلات درج کرنے کے بعد چپل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔ وشال نے ایف آئی آر میں بتایا کہ جس دن چپل گم ہوئی اس دن چند نامعلوم افراد اس کی بلڈنگ میں آئے تھے اور انہوں نے ہی اس کی چپل چوری کی ہے۔