17 اگست 2017
تازہ ترین

عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟

بھارتی ٹینک ناکارہ،عالمی فوجی  مقابلےسے نکال دیا گیا

بھارتی ٹینک ناکارہ،عالمی فوجی  مقابلےسے نکال دیا گیا

 دونوں ٹینکوں میں  مکینیکل فا لٹ تھا ،عالمی سطح پر  سبکی کا سامنا کرنا پڑا

 ڈیسک بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پرشرمندگی کا منہ دیکھنا پڑا جب بین الاقوامی مقابلے میں شریک بھارتی فوج کے 2 ٹینک ناکارہ ہوگئے۔ بین الااقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل ٹینک بیاتھلون میں بھارت سمیت 19 ممالک کے ٹینکس شریک اپنے جوہر دکھارہے ہیں ۔  مقابلے میں شریک بھارت کے دو ٹینک مکینیکل خرابیوں کا شکار ہوگئے جس کے بعد بھارت کی ٹیم کو ایونٹ سے آئوٹ کر دیا گیا۔ اس ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت نے دو  روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک بھیجے تھے ۔ مقابلے کے دوران اگر ایک ٹینک میںخراب ہو جائے یاس میںکوئی ٹیکنیکل فالٹ آجائے تو دوسرا اس کی جگہ تیار ہو تا ہے تاہم اس کے دونوں ہی ٹینک خراب ہوگئے جبکہ روس، بیلاروس ، قزاقستان اور چین کی ٹیمیں اب اس ایونٹ کے فائنل میں داخل ہوگئیں ہیں۔