14 نومبر 2018
تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے لنچ میں بیف پاستا متنازع

لارڈز ٹیسٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے لنچ میں  بیف پاستا شامل کرنے پر بھی تنازع کھڑا ہوگیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ  نے لنچ مینیو کی تصویر اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے فخریہ انداز میں بتایا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے کھانے میں یہ چیزیں شامل ہیں، ان میں بیف پاستا بھی تھا ، جس پر بھارتی شائقین کی جانب سے خوب شورمچایا گیا کہ ایسی چیزیں ٹیم کو کیوں کھلائی جارہی ہیں، اس پر بی سی سی آئی کو دوبارہ وضاحت دینا پڑی کہ لنچ میں صرف بیف پاستا ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی چیزیں شامل ہیں جبکہ یہ کھانا دونوں ٹیموں کیلئے تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟