بھارتی وزیراعظم  کے قتل کی منصوبہ بندی

بھارتی وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے 5 ریاستوں میں مائو نواز باغیوں اور ان کے حامیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائو نواز باغیوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے ریاست مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں مائو نواز باغیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بعض شواہد، ای میلز، دستاویزی ثبوت اور ایسا لٹریچر مواد ملا ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ لیفٹ ونگ ایکسٹریمسٹ  کی جانب سے راجیو گاندھی طرز پر وزیراعظم نریند مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟